سندھ

ایم کیو ایم‘ رابطہ کمیٹی کے رکن اظہارخان گرفتار

آج بروز منگل رینجرز نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں واقع ایک گھر پرچھاپہ مار کر گرفتارکیا ہے۔

اظہار خان ایم کیو ایم کے ایک اوررکن عبدالحسیب کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرنے گئے تھے جب رینجرز نے انہیں اپنی تحویل میں لیا۔

چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کواپنی تحویل لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اظہاراحمد خان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے اوراس سے قبل پارٹی ٹکٹ پر سائٹ ٹاؤن کے ناظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہار خان ایک طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم تھے اورحال ہی میں لندن سے کراچی واپس آئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close