Featuredسندھ

نگراں وزیراعلی سندھ کیلئے پی پی پی کا 3 ناموں پر غور

کراچی: نگراں وزیراعلی سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی 3 ناموں پر غور کررہی ہے۔

سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔

سندھ میں حُکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمید سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔ حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں اور جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔

سندھ حکومت کا ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر قیوم سومرو، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ناموں پر بھی غورجاری ہے۔ ادھر ایم کیوایم سابق مشیرِ داخلہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر ناموں پر غور کررہی ہے۔ فنکشنل لیگ کی جانب سے سید غوث علی شاہ کا نام دیا جاچکا ہے۔ تاہم تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) تاحال نگراں وزیراعلی کے لئے نام پیش نہیں کرسکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close