سندھ

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ، سی ای او کے الیکٹرک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور شہر میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کرنے کے معاملے پر سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا تھا، 25 مارچ 2016ء کو نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کیا، عدالت نے نیپرا کو شوکاز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ بن قاسم پلانٹ خرابی سے ثابت ہوگیا کہ کے الیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا جب کہ نیپرا بھی کے الیکٹرک سے متعلق اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او، چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر، سی ای او ڈسٹری بیوشن اور ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ جب کہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی اور وائس چیئرمین نیپرا کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close