Featuredسندھ

سمندری طوفان میکونوں سے پاکستانی ساحل محفوظ رہیں گے،محکمہ موسمیات

کراچی: جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خدشات لاحق نہیں ہے۔

عمان کے جزیرے میسرہ سے لگ بھگ 740 ناٹیکل میل کی دوری پر ہوا کے کم دباؤ سے طوفان میں ڈھلنے والے سلسلے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے اعلامیے کے مطابق میکونو نامی طوفان جو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران باقاعدہ طوفان کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

تاہم میکونو طوفان کے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوںگے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر میں بتدریج آگے بڑھنے والا طوفان 26 مئی کی صبح کو عمان یا پھر یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close