امجد صابری 20 کروڑ عوام کی پہچان تھے، معلوم نہیں سندھ میں کس کی حکومت ہے
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امجد صابری 20 کروڑ عوام کی پہچان تھے جنہوں نے کروڑوں دلوں کو نور مصطفیﷺ سے منور کیا۔ ان کی موت سے غیر مسلموں کو بھی نقصان پہنچا ہے
سراج الحق جماعت اسلامی کراچی کی مرکزی قیادت کے ہمراہ امجد صابری کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی کو مقتل گاہ بنادیاگیا،شہر میں جنگل کا قانون ہے اور قاتلوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں کہ کراچی سمیت سندھ میں کس کی حکومت ہے؟ امجد صابری کا خاندان بھی یہی پوچھ رہاہے کہ ہمارے بھائی کا قصور کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نہ مزدورکومعاف کیا گیا،نہ عالم کو اور ہرطبقے کا خون بہایا گیا اور اب بھی روانہ معصوموں کا خون بہایاجا رہا ہے لیکن حکومت نے آج تک کسی قاتل کو پھانسی نہیں دی۔ امجد صابری 20کروڑ عوام کی پہچان تھے جنہوں نے کروڑ وں دلوں کو نور مصطفیﷺ سے منور کیا، امجد صابری کی موت سے غیرمسلموں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور 21 دن گزرنے کے باوجود بھی قاتلوں کوگ رفتار نہیں کیا گیا