سندھ

عمرہ زائرین وطن آتے ہی آب زم زم کے لیے لڑ پڑے

عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے معاملے پر بری طرح لڑ پڑے، جھگڑے پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جس کے مطابق ماہ صیام میں عمرہ کرکے واپس آنے والے زائرین کراچی ایئرپورٹ پر آپس میں بری طرح لڑ پڑے جھگڑے میں استقبال کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ جھگڑا آب زم زم کی ملکیت کے معاملے پر ہوا معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا کراچی ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد کے باہر لاؤنج میں زائرین نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ جھگڑے کے سبب عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین نے ایئر پورٹ پر چیخ و پکار شروع کردی۔معاملہ بہت بڑھ گیا تو عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا جس نے مداخلت کرکے دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی۔ کسی نے جھگڑے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو کہ وائرل ہوگئی یہ ویڈیو خبر میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close