کراچی دہشتگردی کاخطرہ ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا
دہشت گرد ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں، جس کے پیشِ نظر حساس اداروں نے شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جا ری کردیا گیا ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن دشمن دہشتگردوں نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا کر دس سے چودہ افراد کو خصوصی ٹاسک دیکرکراچی بھیج دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے وابستہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ، ساتھ ہی شاپنگ سینٹرز، پارکس، مساجد اور مارکیٹوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جا ری کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز میں بھی کراچی میں چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی تھیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں امن خراب ہونے سے پورا شہر متاثر ہوتا ہے اس لیے عالمی دشمن قوتیں بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کراچی کے امن کو خراب کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، اطلاعات ہیں کہ اس وقت موساد، را ،سی آئی اے، ایف بی آئی ، ایم آئی فائیو اور دیگر ممالک کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے جنہیں کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مختلف اہداف دیے جاتے ہیں۔