سندھ

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دل میں تکلیف کی شکایت

ورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دل میں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے دل لایا گیا ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنر سندھ کا معائینہ جا ری ہے۔

قومی ادراہ برائے امراضِ قلب کی انتظامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ماہر ین امراضِ قلب کی ایک ٹیم اُن کا معائینہ کر رہی ہے۔

ذرا ئع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کوبغیر پروٹوکول کےنجی کار میں قومی ادراہ برائے امرضِ قلب میں لایا گیا ہے  گورنر صاحب کا اسٹاف  بھی علیحدہ گاڑی میں اطلاع ملنے پراسپتال پہنچ گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے انہیں اسپتال کے دوسرے فلور پر وی ٓئی پی روم میں رکھا گیا ہے،گورنر سندھ کی اسپتال میں منتقلی کے بعد رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے اسپتال کے اطراف متعین کر دیے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close