سندھ
ڈی جی رینجرز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا شدید رد عمل
کراچی : ڈی جی رینجرز کے پورے سندھ میں آپریشن سے متعلق بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنماء چراغ پا ہوگئے، بولے کہ پورا پاکستان نظر نہیں آتا صرف سندھ ہی کیوں۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے امن و امان کیلئے پورے سندھ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا اعلان کیا تو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کردیا۔
سعید غنی کہتے ہیں کہ دہشتگرد کراچی سے اندرون سندھ نہیں ملک بھر میں جاتے ہیں، شاید ڈی جی رینجرز کہنے میں غلطی کرگئے۔
مولا بخش چانڈیو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آپریشن یکسر ہونا چاہئے، صرف سندھ نہیں بلکہ ملک بھر میں دہشتگردی ہورہی ہے۔