سندھ

بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جتنا جلد ہو سکے صوبائی محکموں کو ای گورننس پر منتقل کیا جائے جبکہ تعلیم اور صحت کے محکمے کی کارکردگی کو وسیع اور مستحکم کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں نیوٹریشن مہم بھی شروع کی جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close