سندھ

انتخابی گہماگہمی کا آغاز، نامزدگی فارمز حاصل کرنیکا سلسلہ جاری

سندھ بھر میں انتخابی گہماگہمی شروع ہو چکی ہے۔ کاغذات نامزدگی کے فارمز حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیدوار آٹھ جون تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروا سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کئے گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ بلاول بھٹو کے وکیل نے این اے 246 لیاری کیلئے کاغذات حاصل کئے۔ این اے 240 کیلئے گیارہ، جبکہ این اے 244 کیلئے تیرہ فارمز اب تک جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عبداللہ چنہ نے ریٹرنگ افسران کے دفاتر کا جائزہ لیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر سے خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں کیلئے فارمز جاری کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر پانچ کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے جا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close