یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، میئر حیدرآباد
حیدرآباد: مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر عزاء داروں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں اپنے دفتر میں عزاء دارا نجمنوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی ،یوسی چیئر منیز ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں ،ڈاکٹر محفوظ گدی ،عمران بشیر ،عبد القدیر شیخ ،وسیم خان ،ڈائر یکٹرہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت ،ڈاٹر یکٹر پارکس محسن شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔
عزا دار انجمنوں نے مئیر حیدرآباد کی توجہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جانے کی جانب مبذول کرائی۔ مئیر سید طیب حسین نے کہا کہ کربلادادن شاہ ،قدم گاہ سمیت دیگر امام بارگاہوں ومساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں جس کی ازخود مانیٹر نگ کررہا ہوں ان شاء اللہ یوم شہادت حضرت علی پر عزاء داروں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔