ایم کیو ایم اور عرفان اللہ مروت بھی مل کر مجھے ہرا نہیں سکتے ہیں، ہمیں آئندہ وقت ملا تو کام کرکے دکھائیں گے، سعید غنی
کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کہا ہے کہ ایم کیوایم اور عرفان اللہ مروت بھی مل کر مجھے ہرا نہیں سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کو آئندہ وقت ملاتو کام کرکے دیکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی ایس 104 کی جانب سے اپنے اعزاز دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ مجھے انتخابات میں حلقے کے لوگوں نے جیتوایا، حلقے کے لوگوں کا شکرگذار ہوں, مجھے کام کرنے کا وقت کم ملا لیکن اس کے باوجود کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کو ائندہ وقت ملاتو کام کرکے دیکھائے گے ۔ایم کیوایم نے کام میں روکاوٹیں ڈال رہی ہے۔انشااللہ وقت ملاتو تمام رکاوٹیں توڑ کر کام کریں گے۔ علاقے کی حالات کو تبدیل کرناہے اس میں آپ میرا ساتھ دیں۔اگر آپ میرا ساتھ تو ان کی سیاست کا خاتمہ کردوں گا۔ا
نہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور عرفان اللہ مروت بھی مل کر مجھے ھار نہیں سکتے ہیں۔تحریک انصاف کے لوگ میرا کام کی تعریف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی ڈنڈا اتحاد پھلی بارنہیں بنے ہیں اس طرح کے اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے ان اتحادوں کا مقابلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کی فیملی نے قرض معاف کرایا۔اربوں روپے کی بجٹ بدین میں سندھ حکومت ان کے حوالے کی تھی ۔ذوالفقارمرزا نے خود بولا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ زرداری کا ملا ہواہے۔2013 کے انتخابات میں آصف زرداری نے انکو ٹکٹ دیاتھا۔فہمیدہ مرزا کو پہلی خاتون اسپیکر بننے کا اعزاز زرداری نے دلایاتھا۔