سندھ

حرمت و ناموس مصطفی کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ عقیل انجم قادری

کراچی: حرمت وناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن کی سالمیت واستحکام اور نظام مصطفےٰﷺکے نفاذ کی جدوجہد کرتے رہیں گے،سابقہ حکمران عوام کے مسائل حل میں ناکام ثابت ہوئے،جے یوپی کو سندھ بھر میں منظم اور فعال کریں گے۔یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری نے جے یوپی نیوکراچی وسرجانی کے زیراہتمام مقامی ہال میں منعقدہ نورانی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبیروزگاری، دہشتگردی، بدامنی اور لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا،جب کہ اسلام اور شعائر اسلام کی غلط تشریح پیش کرنے پر بعض سیاستدانوں کے طرزِ عمل کی سخت مذمت کی گئی۔

علامہ سید عقیل انجم قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور میں غریبوں کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لوگ بیروزگاری اور بھوک سے تنگ آکر اپنے بچوں کو مار رہے ہیں یا خود کشیاں کرتے رہے مگر ظالم حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگی۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ نگراں حکمراں مراعات یافتہ طبقے کو مزید نوازنے کے بجائے ان غریب مزدوروں اور کسانوں کی جانب نظر کرم فرمائیں گے جوآج بھی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع کے لوگ آج تک مصیبتوں میں مبتلا ہیں لیکن ان کی بحالی کے بجائے حکمران جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جب کہ بعض سیاستدان اپنی اپنی باری کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یوپی سندھ کے لوگوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close