سندھ

اکیس رمضان، شہادت حضرت علی کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سجاول

سجاول: ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ 21رمضان المبارک شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا بہترین انتظام کرنے، مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے،صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سخت حفاظتی انتظامات کے لیئے کوشش کی جائے۔ یہ ہدایتیں انہوں نے دربار ہال میں رمضان المبارک شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقعے پر امن اور امان برقرار رکھنے اور انتظامات کا جائزا لینے کے لیئے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی، حافظ ریاض احمد میمن، حاجی اسلم میمن، ایس ایچ او سجاول مشتاق احمد اور دیگر متعلقہ افسران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایتیں دیں کے وہ مجالس اور جلوس کے دوران امام بارگاہوں کے دورے کرکے درپیش مسائل حل کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے رمضان المبارک شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین کی خاطر دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ امن و محبت، ایثار اور بھائیچارگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زندگی ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کے ایپکس کمیٹی کی پالیسی کے مطابق کسی کو بھی معمول سے ہٹ کرنئے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس موقعے پر موجود علمائے کرام نے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close