چکن پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے،پولٹری ایسوسی ایشن کا مطالبہ
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن سیڈز پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے،یا اس پر درآمدی ڈیوٹی کو دیگر زرعی اجلاس کی طرح تین فیصد کے برابر لایا جائے
چکن کی ترسیل میں کمی اور گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو جانے کے خطرات منڈلانے لگے،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چکن کے پیرنٹ اسٹاک اور گرینڈ پیرنٹ اسٹاک پر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرے یا اس درآمدی ڈیوٹی کو دیگر زرعی اجلاس کی طرح تین فیصد کے برابر لایا جائے.
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گرینڈ پیرنٹ پر 21 فیصد ڈیوٹی سے ایک دن کے بے بی چک پر کُل تخمینہ 690 روپے آتا ہے،اس کے علاوہ دیگر ٹیکس اور چارجز کی لاگت پر فی میل گرینڈ پیرنٹ بے بی چک پر 270 روپے لاگت آتی ہے.
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری اندسٹری کو اس امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور درآمدی ڈیوٹی کو ختم کیا جانا چاہیے.
پولٹری انڈسٹری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو کم قیمت میں گوشت کے ذریعے سے پروٹیز کی ضرورت کو پورا کرنے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے اس لیے انڈسٹری پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے