سندھ

بروقت، غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کا انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے، اسداللہ بھٹو

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و نامزد امیدوار این اے 242 اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے، قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث اور کروڑوں کے قرضے معاف کروانے والے امیدوار کیسے کلیئر قرار دیئے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے، آئین کے دفعہ 62, 63 کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گبول گوٹھ صفورا میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں بددیانت افراد کے کڑے احتساب کے ساتھ بروقت، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات چاہتی ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کے اقدامات کو قوم قومی مفاد اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف انسانوں کی ٹریننگ، گناہوں کی معافی کا مہینہ ہے، آخری عشرہ مغفرت اور طاق راتوں خاص طور پر لیلتہ القدر رب کی رضا کا بہترین موقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close