سندھ

2018ء کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہونگے، معراج الہدیٰ صدیقی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہوں گے، نظام مصطفیؐ کا نفاذ، آزاد خارجہ پالیسی، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور عوام کو روزگار، صحت، تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایم ایم اے کا 12 نکاتی انقلابی منشور قوم کے دلوں کی آواز ہے، ایم ایم اے میدان خالی نہیں چھوڑے گی، کراچی تا کشمور ہر صوبائی، قومی سیٹ پر کرپٹ، سیکولر و لبرلز کے مقابلے میں دیندار اور صادق و امین نمائندے سندھ کے عوام کو فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے، جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بروقت و شفاف انتخابات ہی واحد حل ہیں، انتخابات میں تاخیر ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کرسکتا ہے، وفاقی و صوبائی نگران حکومتوں کو اپنے اقدامات کے ذریعے غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close