سندھ
متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید این اے 246 لیاری سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑینگے
کراچی: متحدہ مجلس عمل کے رہنما سید عبدالرشید چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں این اے 246 لیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی کے لئے ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو درخواست دے دی۔ درخواست فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی جبکہ بلاول بھٹو کے لئے لاڑکانہ کی نشست این اے 200 سے بھی فارم لیا گیا۔
دوسری جانب متحدہ مجلس عمل کے رہنما سید عبدالرشید نے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں، وہ بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے، سید عبدالرشید نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 108 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں، جبکہ پی ایس 107 سے متحدہ مجلس عمل کے فضل الرحمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔