سندھ
رینجرز کو چار جرائم پر صرف کراچی میں اختیارات دیئے گئے، سندھ میںاور کہیں بھی اختیار نہیں دیا : قائم علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں چارسنگین جرائم پر رینجرزکو اختیارات دیئے گئے ہیں ۔ کراچی کے علاوہ رینجرز کو سندھ میں کہیں بھی اختیارات نہیں دیئے گئے۔رینجرز اور پولیس کو اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔
لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی کو اپنے دائرہ کار سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر دیا۔کئی بڑے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا سے متعلق بھی کئی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ امجد صابری کیس پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بھی قابو پالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر پٹیل عدالت سے فرار ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ لاڑکانہ میں رینجرز کی کارروائی کی انکوائری کی جارہی ہے۔جب کراچی آپریشن شروع ہوا تو ضوابط کار طے کئے گئے تھے۔اس آپریشن کے پیچھے عدلیہ کی ہدایات بھی تھیں۔