آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہاجروں پر ظلم اور نا انصافیوں کا نوٹس لیں ،متحدہ قومی موومنٹ نے اپیل کردی
کراچی متحدہ قومی موومنٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مقتدر حلقوں سے اپیل کی ہے کہ مہاجروں پر ظلم اور نا انصافیوں کا نوٹس لیا جائے ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس میں رہنما کنور نوید نے کہا کہ وسیم اختر اور روف صدیقی کے ضمیر اور ہاتھ صاف ہیں اس لیے جانے سے پہلے اجارت لی ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف آپریشن کو ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ،جے آئی ٹیز پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دبانے کے لیے بنا جا رہی ہے ۔
انہوں نے اپیل کی کہ جنرل راحیل شریف ،مقتدر حلقے اور حکومت کراچی میں مہاجروں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کا نوٹس لیں ۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں مہاجروں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،دس ہزار سے زائد مہاجروں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے ،کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ،شہری پانی کو بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن ان مسائل پر کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے ۔