سندھ

جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ف) کا سندھ میں کرپشن کیخلاف الائنس بنانے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سراج الحق اور پیر پگاڑا نے سندھ میں کرپشن کے خلاف الائنس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کیخلاف الائنس بنانے کا اعلان کیا۔ 
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیر پگارا سے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ مارچ میں کرپشن کیخلاف جدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا، ملک میں کرپشن میں کوئی کمی نہیں آئی اور روز بروز بڑھ رہی ہے، حکومت کی کوئی بھی معاشی پالیسی نہیں ہے حکمران بیرون ملک کے چکر لگارہے ہیں ۔ اندرون سندھ قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ملک کو خوشحال اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سراج الحق سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی ، کرپشن کے خلاف مہم میں جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اور کرپشن کیخلاف سندھ میں الائنس بنارہے ہیں۔ حکومت نے امن وامان کی تمام ذمہ داری سیکیورٹی اداروں پر ڈال دی کراچی میں پولیس پر الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ رینجرز کو توسیع بھی نہیں دی جارہی۔کچھ باتیں ڈاکٹر عاصم نے بتائی ہیں اور کچھ عزیر بتائے گا اصل مسئلہ یہ ہے کہ عزیز بتائے گا کہ کس کس کے کہنے پر کس کس کو قتل کیا۔حکمرانوں کو پتا ہے کہ کرپشن کے کیس میں نیب سے مک مکا ہوجائے گا کرپشن پر حکمرانوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close