کراچی :چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے معاملے کا ازخودنوٹس لے لیا اور حساس اداروں کے سربراہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لاپتہ افراد کے معاملے کا ازخودنوٹس لے لیا اور حساس اداروں کے صوبائی سربراہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دے دیااور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کو پیشی کےلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔