سندھ

مجلس وحدت المسلمین کا اگست میں لانگ مارچ کا اعلان

کراچی : مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف نمائش چورنگی سمیت شہر کے چار مقامات پر دیا جانے والا دھرنا دیا گیا، ترجمان مجلس وحدت المسلمین علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ حکومت اب بھی ہوش میں نہ آئی تو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، دھرنے کے بعد پریس کانفرنس میں مرکزی ترجمان مجلس وحدت المسلمین علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وکلاء، ڈاکٹرزاورعلماء کرام ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ لیں کہ دہشت گردوں کے خلاف خاموش رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آج ہم پر حملہ ہورہا ہے کل دوسرے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر حکومت کو جگانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں انتہاپسندی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، اگر حکومت نے اب بھی امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے تو 7 اگست کو اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کیا جائے گا۔

واضح رہے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبراور ملک و قوم کے مفادات کے منافی حکومتی پالیسیوں کے خلاف 13مئی کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا، جس کوآج 70 روز گزر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close