کراچی :ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری جمع نہیں کرائی جس کے بعد وہ اب مزید ڈاکٹرنہیں رہے ، ابھی یہ تبصرے ختم نہیں ہوئے تھے کہ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ برپا ہوگیااوران کی بھی مبینہ دوسری بیوی منظرعام پرآگئی ،پرائیویٹ ٹی وی چینل کی خاتون ملازم سیدہ طوبیٰ انورسے کچھ ماہ قبل ہی خفیہ طورپر شادی کی اور اپنے کاغذات میں اس کا ذکر تک نہیں کیا۔
میڈیا کے مطابق ایک عرصے سے افواہیں زیرگردش ہیں کہ عامرلیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے شادی کی اور اب یہ افواہیں زور پکڑگئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کراچی سے حلقہ این اے 245سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ ان کی مبینہ دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور ایک نجی ٹی وی چینل میں اسسٹنٹ منیجر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیںاور عامر لیاقت حسین ان کے پیغامات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیساتھ بھی شیئرکرتے ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ہی کچھ دستاویزات بھی زیرگردش ہیں جو شادی کی افواہوں کو تقویت بخشتے ہیں تاہم عامر لیاقت حسین اس کی تردید کرچکے ہیں اور انہوں نے 2018ءالیکشن کے لیے جمع کرائے کاغذات نامزدگی میں بھی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا۔
رمضان ٹرانسمشن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عامر لیاقت حسین کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کا نام عامرحسین ولد شیخ لیاقت حسین ہے جبکہ دوسری مبینہ بیوی کے شناختی کارڈ کے مطابق بھی ان کے شوہر کا نام عامرحسین ولدشیخ لیاقت حسین ہے ۔
میڈیاکے مطابق 7000پر کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ کا نمبر میسج کرکے تصدیق کی جاسکتی ہے اور نادرا سمیت دیگر ذرائع سے اس کی تصدیق کی ۔اس کے بعدنادرا سے سیدہ طوبیٰ کے ازدواجی سٹیٹس کے بارے میں ملنے والی رسید کے مطابق بھی وہ عامر حسین کی اہلیہ ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی اوران کے قریبی دوستوں سید علی امام ، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجود گی میں مفتی عبدالقادر نے نکاح پڑھایا اور یہ لوگ گواہ بھی تھے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پہلی بیوی بشریٰ عامر اور بیٹی دعا عامر کا ذکر کیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل پروگرام حسب حال میں شریک میزبان سہیل احمد المعروف عزیزی بھی یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کاغذات نامزدگی میں لپیٹ دی ہے، میرے پاس ثبوت موجود ہیں ، میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنی پوری عورتیں بتائیں۔