سندھ

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

سندھ میں رینجرز کی مدت میں توسیع اور اختیارات دینے کا معاملہ طے پاگیا، اس بارے میں فیصلہ دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کو چئیرمین پیپلز پارٹی آصف ذرداری نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کیلئے سندھ حکومت کو ہدایت کردی ہے

زرائع کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات تین ماہ کیلئے دیئے جائیں گے جبکہ رینجرز کے قیام میں توسیع ایک سال کیلئے کی جائیگیاس سے قبل پیپلزپارٹی نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ صوبے میں نیا وزیراعلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، دبئی میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، رحمان ملک اور مشیر قانون مرتضی وہاب سمیت صوبائی حکومت کی دیگر شخصیات نے شرکت کی

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے بعد توسیع کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا، سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کومشروط اختیارات دینے کی تجاویز سامنے آئی تھیں

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے تین جولائی کو رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کے اضافے اور رینجرز کے صوبے میں قیام میں ایک سال کے اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی۔

اس سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس طرح رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات دونوں انیس جولائی کی رات بارہ بجے ختم ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد روک دیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کی مداخلت اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اختیارات ختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی گئی تھی اور اس کا اطلاق ختم ہونے والی تاریخ سے کیا گیا تھا تاکہ ان اختیارات کو قانونی تحفظ دیا جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close