Featuredسندھ

عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

کراچی:آن لائن اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 243 سے عمران خان کیخلاف ایک اور اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی کےساتھ حلف نامہ نہیں دیا،کاغذات پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط بھی مختلف ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کالعدم قرار دی جائے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے کہا کہ درخواست گزار کاتعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے،لہٰذاشکایت کنندہ کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close