سندھ

کراچی میں کسی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے وحدت ہاؤس انچولی میں ڈویژن پولیٹیکل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ کونسل کے اجلاس میں کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مملکت خداداد پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت ہے، ہماری سیاسی جہدوجہد کا مقصد فقط اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے، مملکت خداداد پاکستان جناح کا پاکستان ہے اقبال کا پاکستان ہے، پاکستان کے لئے جدوجہد کرنا ہم پرفرض ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھلے ہی اپنا امیدوار نہ جتوا سکیں لیکن اتنی قدرت ضرور رکھتے ہیں کہ مخالف جماعت کو شکست سے دوچار ضرور کرسکتے ہیں، ہم کراچی میں کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں ہاں مگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے، ہمارا مقصد تکفیریت اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا خاتمہ ہے، جو مملکت خداداد پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close