سندھ

ایک بیوی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے مسترد کردئیے ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے سابق سنیئروزیر کے کاغذات نامزدگی غلط معلومات کی فراہمی پر مسترد کئے ہیں ۔نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2بیویاں اور 4بچے ظاہر کئے تھے ،ایک بیوی ،ایک بیٹی اور 166 ایکڑ زمین چھپانے پر انہیں الیکشن لڑنے کےلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائوں گا ،کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close