Featuredسندھ

شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا بچوں کی آواز بن گئے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔

شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کچرا اٹھانے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاؤں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیے۔ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں سے جتنا ہوسکے اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا کریں شکریہ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close