سندھ

کیا عامر لیاقت حسین نے واقعی دوسری شادی کرلی؟واضح اعلان کردیا، ہرکوئی دنگ رہ گیا

کراچی : نجی ٹی وی کیپٹل نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ کو تسلیم کر تے ہوئے کہا کہ اہلیہ کفالت میں نہیں اس لیے کاغذت نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتخابی مہم کے دوران اقرار کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اپنے والد کے گھر میں رہتی ہیں میرے ساتھ نہیں ، جب وہ میری کفالت میں ہی نہیں رہتیں تو کیسے کفالت میں لکھوں ، اس لیے کاغذت نامزدگی میں بھی ظاہر نہیں کیا۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کے طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کا نکاح نامہ بھی سامنے آ گیاہے جس کے مطابق یہ نکاح نامہ نادرا میں گزشتہ سال 17 جولائی 2017 کو رجسٹرڈ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر آئیں جب انہوں نے این اے 245 کیلئے کاغذت نامزدگی جمع کروائے اور اس میں اپنی دوسری اہلیہ کا ذکر نہیں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی طوفان برپا ہوا ۔تاہم ان کی مبینہ دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور ایک نجی ٹی وی چینل میں اسسٹنٹ منیجر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔کروایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close