کراچی:رفاہی پلاٹ پرکمرشل پلازا تعمیر کرنے کے کیس کی سماعت میں عدالت نے پلازامالک کوپلازافروخت کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکریٹری،سینیرممبرریونیو،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اوردیگرکونوٹس جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق رفاہی پلاٹ پرکمرشل پلازا تعمیر کرنے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کے لیے پلازا تعمیرکیاجارہاہے اوریونیورسٹی روڈپررفاہی پلاٹ پر سینماقائم تھا۔جسٹس گلزاراحمد نے ریماکس دیئے کہ بتایاجائے رفاہی پلاٹ کمرشل اسٹیٹس میں کس قانون کے تحت تبدیل ہوا؟عدالت نے پلازامالک کوپلازافروخت کرنے سے بھی روک دیااور کہاکہ دستاویزات سامنے آنے پرعدالت حتمی فیصلہ کرےگی۔عدالت نے پلازاکی حالت جوں کی توں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری،سینیرممبرریونیو،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اوردیگرکونوٹس جاری کر دیئے.