سندھ

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار الیکشن میں حصہ لیں گے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی عام انتخابات سے دستبردار ہونے کی درخواست مسترد کردی۔ عامر خان اور فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی جانب سے الیکشن سے دستبردار ہونے کی درخواست کی گئی تھی جسے رابطہ کمیٹی نے بصد احترام مسترد کر دیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستار نے بھی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ قبول کر لیا ہے اور وہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اپنے حلقے کھارادر کا دورہ کیا تو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد انہیں کچھ لوگوں نے گھیر لیا اور شکوے شکایتوں کے انبار لگا دیئے تھے۔ ایک شہری نے فاروق ستار سے کہا کہ ’اللہ سے مانگو فاروق ستار’۔

نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سے مصطفی کمال کے خلاف کمزور امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال پر عامر خان کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا مصطفی کمال کا قد ہے اتنا ہی بڑا امیدوار کھڑا کیا ہے۔

عامر خان کے جواب پر فاروق ستار نے برجستہ جواب دیا کہ یہ کہہ کر آپ نے ہمارے امیدوار کا قد بھی تھوڑا چھوٹا کر دیا ہے۔ ووٹرز کے شکوے شکایتوں پر فاروق ستار نے عوام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس بار ہم ٹھیک طریقے سے کام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close