سندھ میں مسائل کے حل کے لیے ملکر کوششیں کریں گے,سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ
کراچی :نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اپنے بڑوں سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کیا کہ سندھ میں مسائل کے حل کے لیے ملکر کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش کے افہام وتفہیم کے ساتھ صوبے کے تمام مسائل کو حل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ایک آئینی حق ہے ، پارٹی قیادت جو
ہدایت دے گی اس پر عمل کروں گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی کے مطابق چلوں گا۔ کراچی آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہو گا جب سب ملکر اپنا کام کریں گے۔اپوزیشن ہی نہیں سندھ کے ہر فرد کی حمایت درکار ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے لیکن امن و امان پہلی ترجیح ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سید قائم علی شاہ کے مستعفی ہونے کے بعد مراد علی شاہ کو سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔