رینجرز معاملات پر وفاق سے تحفظات ہیں، عزیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے ٹیم ہم نے بھیجی :قائم علی شاہ
سکھر(مانیٹرنگ دیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز معاملات پر وفاق سے تحفظات ہیں۔ ہمارا اس معاملے میں یہ موقف تھا کہ اگر کسی سینئر سیاستدان کو گرفتا ر کیا جائے گا تو پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
سکھر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اسلام آباد میں بیٹھ کر بڑھکیں نہ ماریں وہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق کراچی آئیں اور ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزیر بلوچ سنگین مقدمات میں ملوث ہے اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔اس کی گرفتاری کیلئے ٹیم کو دبئی ہم نے بھجوایا تھا۔مجھے امید ہے کہ اس کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائینگی۔ڈی جی رینجرز نے مجھے اس کی گرفتاری پر اعتماد میں لیا تھا۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عزیر کو گرفتار پہلے سے کیا گیا تھا اس کی گرفتاری اب ظاہر کی گئی ہے۔ جب ہم پر کوئی بات آئے گی تو ہم بھی دیکھیں گے۔