سندھ

ایم کیوا یم نے مراد علی شاہ کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

ایم کیوا یم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے مقابلے میں اپنا امیدوار نہ اور وزیرا علیٰ کے انتخاب کے دوران سندھ اسمبلی میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیصلے کی منظوری گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے تاہم ارکان اسمبلی کو اس فیصلے سے آگاہی دینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ کل سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ پولنگ کل تین بجے سندھ اسمبلی کے ایوان میں ہو گئی ۔ دوسری جانب وزارت اعلیٰ کیلے کاغذات نامزدگی آج شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد آج ہی ان کی جانچ پڑتال کر کے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close