سندھ

کراچی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی فائر فائٹرز زخمی

کراچی: سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی جب کہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں آگ صبح کے وقت لگی اور آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں تاہم فیکٹری میں فوم کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے جب کہ آگ کے باعث عمارت کے کئی حصے گرگئے ہیں جس کے نتیجے میں 5 فائرفائٹرز زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فیکٹری کے تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close