سندھ

عدالتی فیصلےکا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

سندھ : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیدیا ہے ۔خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔ان کا کہناتھاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close