سندھ
ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا
ڈائریکٹر ایف آئی نے عہدے کا چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کورس مکمل کرنے کے لیے لاہور جارہے ہیں
شاہد حیات کی جگہ آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا چارج دے دیا گیا ہے، ذرئع ایف آئی اے کے مطابق شاہد حیات قبل ازیں دو بار اپنی ٹریننگ موخر کرچکے ہیں
یاد رہے شاہد حیات کو کراچی کے مختلف کیسس کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، گزشتہ دنوں انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ایم کیو ایم کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ملاقات بھی کی تھی۔
قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔