سندھ

ایون فیلڈ میں نوازشریف کو سزا کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان میدان میں آگئیں ایسا رد عمل جار ی کر دیا کہ سن کر نوازشریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

کراچی :احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد سیاستدانوں کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا ہے جہاں ن لیگی کارکنان اپنے قائد کا دفاع کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنا ن جشن منا رہے ہیں اسی صورتحال میں شریں رحمان بھی میدان میں آئیں اور انتہائی حیران کن رد عمل جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نوازشریف کو سزا ہونے کے بعد اب ان کا موازانا ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا جارہاہے جو کہ شیریں رحمان سے دیکھا نہ گیا اور وہ سیدھی میدان میں آ گئیں ۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمان کا کہناتھا کہ میں مافی چاہوں گی کہ ہم کسی کی بد قسمتی اور اس کے خلاف آنے والے فیصلے پر مٹھائی تقسیم نہیں کرتے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے بد ترین عامر کے ہاتھوں سولی پر چڑھ گئے لیکن انہوں نے معافی طلب نہیں کی، وہ بھاگے نہیں ، چھپے بھی نہیں ،یہ انتہائی غیر مناسب موازنہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close