سندھ
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر جھنڈے اتررہے ہیں، سعید غنی
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنمااور پی پی کراچی ڈویژن کےصدر سعید غنی نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی آڑ میں گھروں سے بھی جھنڈے اتارے جارہےہیں۔پیپلزسیکریٹریٹ کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے4 نکات پر عمل کرنے سے بینرز نہیں لگ سکتےجبکہ ضابطہ اخلاق بنانے سے پہلے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جاتی ہےاور یہی سیاسی جماعتیں شہر کی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مل کر سڑکوںسے سیاسی جماعتوں کےبینرز اتاررہی ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کےمقامی رہنماوں میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے۔