سندھ

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کر دی

نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ۔رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کا عمل 19جولائی سے لاگو ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ کی دونوں سمریوں پر دستخط کر دیے ہیں ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالےسے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ آج وزراء حلف اٹھائیں گے جس کےبعد رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close