سندھ
مراد علی شاہ کا وی آئی پی کلچر کے خلاف پہلا قدم
سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅ س کے باہر لگے بیریر ہٹانے کا حکم دیدیا جس کے فوری بعد سکیورٹی کے لیے لگائے گئے بیریر ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعدآج وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچے تو انہوں نے سکیورٹی بیریر کا نوٹس لے لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ ان بیریرز کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔