سندھ

میدان لاڈلے کے لئے سجانے کا تاثر ختم کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ انتخابات کا میدان ایک لاڈلے کے لئے سجایا جا رہا ہے اور نہ ہی ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے انتخابات مشکوک ہوجائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب سے پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں لیکن اگر احتساب کو انتقام کی شکل دی گئی تو حالات خراب کرنے کی سازش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زرداری یا پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین کبھی ملک سے نہیں بھاگے، زرداری نے احتساب کے نام پر انتقام کی طویل قید کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلانیہ ق لیگ نے ملک کو فائدہ نہیں دیا تو خفیہ ق لیگ بھی نہیں دے سکے گی، خفیہ قاف لیگ بناکر اسے طاقتور بنانا ملک میں انتشار کو دعوت دینا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب ہو تو انصاف کے ساتھ ہو، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عدالتوں کا سامنا کرکے بری ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close