سندھ
آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑانے کیلئے 3 کاغذات نامزدگی فارم لئے گئے لیکن ایسی مجبوری آڑے آگئی کہ کاغذات جمع نہ کرا سکیں
کراچی : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی طرف سے این اے 202 قمبر شہداد کوٹ سے 3 کاغذات نامزدگی فارم لینے کا انکشاف ہوا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے پی پی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دستاویزات کے مطابق آصفہ بھٹوکیلئے پرویزاحمد،منصورعلی اورمحمدصادق نے آراوسے نامزدگی فارم لیے،لیکن آصفہ بھٹوکی عمر25سال سے چندماہ کم ہونے پرنامزدگی فارم جمع نہیں کرائے گئے اوراین اے 202 پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آصفہ بھٹوکی عمر25سال ہونے پرآفتاب شعبان میرانی3سے4ماہ میں نشست سے مستعفی ہوجائینگے اورانہیںاین اے202 سے ضمنی انتخاب میں منتخب کرایا جائیگا۔واضح رہے کہ قومی یا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہونے کےلئے کم از کم عمر کی حد 25 سال مقررہے۔