کراچی:پی آئی اے کا حج آپریشن شروع ہوگیا ہے،جہاں پہلی حج پرواز پی کے 701 تین سو عازمین کو لے کر کراچی ایئرپورٹ سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی نے عازمین کو کراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا، اس موقع پر انہوں نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی اور کامیابی کےلئے دعاوں کی درخواست کی۔
بعد ازاں کراچی سے پہلی حج فلائٹ پی کے سات سو ایک تین سو سے بتیس عازمین حج کو لیکر دو بجکر پچیس منٹ پر مدینہ منورہ کےلئے روانہ ہوئی، رواں سال پی آئی اے حج آپریشن کے دوران دو سو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمین کو جدہ اور ریاض پہنچائےگی،پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ سات سو ستتر،ایئر بس تین سو بیس طیارے استعمال کرے گی، قومی ایئر لائن کا حج آپریشن پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔