Featuredسندھ

سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی:نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
خیال رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close