امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
کراچی: ذرائع کے مطابق امجدصابری کے قاتل ایوب بندھانی نے امجد صابری کیس کے راز افشا کردیے ہیں۔ ایوب بندھانی نے انکشاف کیاہے کہ امجد صابری کے قتل کے احکامات شہزاد ملا نے دیے۔ٹارگٹ کلرز کی میٹنگ بی ون ایریا کے گراؤنڈ میں ہوئی۔میٹنگ میں شہزاد ملا نے 11 افراد میں ذمہ داریاں تقسیم کیں۔ٹارگٹ کلنگ ٹیم 5 یونٹ کے لڑکوں پر مشتمل تھی۔ٹیم میں لیاقت آبادسیکٹرکےیونٹ159،160،161،164اور ملیرسیکٹرکےلوگ شامل تھے۔امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم 11 شوٹرز پر مشتمل تھی۔ ایوب بندھانی نےبتایا کہ5شوٹرز 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔شہزاد ملا لیاقت آباد کا سابق سیکٹر انچارج تھا۔اوروہ فوٹیج میں موٹرسائیکل پرپیچھےبیٹھاتھا۔ایوب بندھانی نےانکشاف کیا کہ ایک رکشےاور ایک ٹیکسی میں ٹارگٹ کلرسوارتھا۔2ٹارگٹ کلرز لیاقت آباد نمبر 10پر موٹرسائیکل پراسٹینڈبائی تھے۔2 ٹارگٹ کلرز کار میں بھی سوار تھے۔
واضح رہےایوب بندھانی کو پکڑنےکے لئےکراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہفتے،اتوار کی درمیانی شب لیاقت آباد میں کاروائیاں کیں۔اورسیاسی جماعت کے 2 کارکنوں کو حراست میں لیا گیاہے۔ ماڑی پور سے 2 ملزمان جبکہ کھارادر سے گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نےگرفتار ملزم ایوب بندھانی کی نشاندہی پر رات بھر تابڑ توڑ چھاپے مارے۔ یہ چھاپے لیاقت آباد کے بی ون ایریا،بندھانی کالونی، اعظم نگر کے علاقوں میں مارے گئے۔چھاپے کے دوران سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان افراد کا تعلق ایم کیوایم سے ہے