کراچی:نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹوکی جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور مقدمہ کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کی ضمانت منظورہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹو کی جج پر عدم اعتمادکا اظہار کردیااور کہاہے کہ راﺅ انوار کی گرفتاری سے اب تک ہماری کسی درخواست کو نہیں سنا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جج نے درخواست کے باوجود راﺅ انوار کے پروٹوکول پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ،گواہوں کو دھمکیوں سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ راﺅ انوار کی درخواست ضمانت میں تفتیشی افسر کو سنے بغیرفیصلہ کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ کسی اور عدالت میں منتقل کیاجائے۔