سندھ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نااہل قرار

لاڑکانہ: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نثار کھوڑو کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصییلات کے مطابق نثار کھوڑو کو ایپلٹ ٹربیونل نے بیوی کا نام ظاہر نہ کرنے اور زرعی زمین چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ و پی ایس 10 سے امیدوار فریال تالپور کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close